لیموں کا پانی پینےسے انسانی جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آتی ہے،جانیں گے تواسے پیناروزانہ کامعمول بنالیں گے

0 25

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ماہر ڈاکٹر راجر سر اور جامعہ وسکانسن میں یورو لوجی کے پروفیسر اسٹیون ناکاڈا نے لیموں پانی کو تمام دواؤں سے مؤثر قرار دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ ے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سٹرک ایسڈ کی بلند مقدارپائی جاتی ہے اور یہ تیزاب گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ
باب کرتا ہے۔ اس عمل کواب لیموں تھراپی بھی کہا جانے لگا ہے۔ دو سری جانب سپلیمنٹ کے طور پر مریض کو پوٹاشیئم سائٹریٹ دیا جاتا ہے لیکن یہ بھی لیموں کے سامنے بہت کم اثر رکھتا ہے۔نیز امریکی شہر ڈرہم میں واقع ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی سٹون سینٹر میں پتھری والے 12 مریضوں کو چار برس تک لیموں پانی کے علاج سے گزارا اور ان کے گردوں میں پتھری بننے کا عمل بہت سست دیکھا گیا۔ ان تمام 12 افراد کو چار سال کے دوران پتھری کی وجہ سے کسی طبی ایمرجنسی اور علاج کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.