مولی اور کھیرے سے تخلیق کردہ جانوروں کی اشکال

0 8

ٹوکیو: جاپانی فنکار نے مولی اور کھیرے کو اس انداز سے مرتب کیا ہے کہ ان سے جانوروں کی اشکال والی ڈشیں بنائی ہیں جو دیکھنے والے کو حیران کردیتی ہیں۔ 

جاپانی آرٹسٹ نےاپنی تخلیقات کو انسٹاگرام ایپ پر شیئر کیا ہے جو بہت تیزی سے وائرل بھی ہورہی ہیں۔

حیمان نامی جاپانی فنکار نے سبزیوں کے ذریعے مختلف ڈشز بناکر ان سے جاپانی ثقافت سے وابستہ مختلف چیزیں بنانے کی کوشش کی۔ صرف یہی نہیں جاپانی آرٹسٹ نے کھانوں کی ان ڈشز سے مختلف جانوروں کی دیدہ زیب شکلیں بھی تخلیق کی ہیں۔

- Advertisement -

فنکار نے اپنی تصاویر شیئر کرنے کے  لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور یہ سب تخلیق کرنے کے لیے اس نے زیادہ تر ’مولی‘ کا استعمال کیا, تاہم چند تخلیقات میں  دیگر سبزیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

اس تصویر میں فنکار نے مولی کے ذریعے مچھلی اور بلی کو انتہائی خوبصورتی سے تخلیق کیا ہے اور بلی نے شاندار انداز سے مچھلی پر اپنی گرفت مضبوط کررکھی ہے۔

- Advertisement -

اس تخلیق کے لیے بھی فنکار نے مولی کا ہی استعمال کیا اور یہاں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتے نے منہ میں ہڈی پکڑی ہوئی ہے۔

اس تصویر میں ایک بلی کو اپنے بستر پر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ اپنی اگلی ٹانگوں پر سر رکھ کر سوررہی ہے، اس ڈش کو بنانے کے لیے بھی مولی ہی کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہاں پر فنکار نے مولی کا ہی سہارا لیتے ہوئے ’اسٹیکس‘ بنایا ہے جس پر ایک چھوٹا سے کتا بیٹھا ہوا ہے۔

چاپانی فنکار نے اس ڈش کو بھی مولی سے ہی بنایا ہے اور اس کے ذریعے ایک پلیٹ میں لومڑی کو لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔

اس پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فنکار نے پوکیمون بنایا جو جاپانی کمپنی کا تخلیق کردہ کارٹون کردار اور گیم بھی ہے۔ دوسری جانب پوکیمون ویڈیو گیم سیریز بہت مشہور ہوئی ہے۔ اس پر مشہور کارٹون سیریز بھی بنائی گئی ہیں۔ حیمان نے کھیرے کی قاشوں سے پوکی مون تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.