عاقب جاوید نے مصباح الحق پر دوستوں کو نوازنے کا الزام عائد کردیا گیا

ریجنز میں ایسے کوچز کی تقرری کی گئی جو ہیڈکوچ کے قریب تھے :سابق ٹیسٹ کرکٹر

0 37

لاہور (اردو نیوز) سابق قومی فاسٹ بالر عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر اقربا پروری کا الزام عائدکردیا۔ حالیہ انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو بورڈ نے مکمل اختیارات دیئے جس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔

 

عاقب جاوید نے الزام لگایا کہ مصباح الحق صرف اپنے جاننے والوں اور دوستوں کو اپنے ساتھ رکھتا ہے ، ریجنز میں ان افراد کی بطور کوچز تقرری کی گئی جو مصباح الحق کے قریب تھے ۔

 

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

- Advertisement -

- Advertisement -

urdu news us Latest Urdu News Pakistan urdu news (2)

انہوں نے کہا کہ اظہر علی کو خراب کارکردگی کے باوجود ٹیسٹ ٹیم کا دوبارہ کپتان بنانا سمجھ سے باہر ہے ۔پی سی بی کو وزیر اعظم کے بجائے صدر کے سامنے جواب دہ ہونا چاہئے اس سے کھیل اور کھلاڑیو ں کا فائدہ ہوگا۔ ا س وقت بورڈ پر ایڈہاک والی صورتحال ہے ،وسیم خان کو انگلینڈ سے لانے کی کیا ضرورت تھی۔

پاکستان کرکٹ میں ماضی کی نسبت جی حضوری بڑھ گئی ہے ، خوشامد کرنے والوں کو نوازا جا رہا ہے ۔میچوں میں اچھی کارکردگی کے بعد کھلاڑی کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہے اور ایسا نہ کیا تو اس کے کھیلنے میں مسائل آئیں گے ۔ عاقب جاوید کے مطابق سٹہ بازی کو ختم کرنا آسان نہیں،آج بھی کرکٹ میں کرپشن ہو رہی ہے ۔بدعنوانی سے انکار اور میچ فکسنگ ٹولے کا حصہ نہ بننے کے باعث مجھے قبل از وقت ریٹائر منٹ لینا پڑی کیونکہ اپنے ضمیر کا سودہ نہیں کرسکتا تھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں سٹہ بازی کو ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کے معاملے کو عالمی ثالثی عدالت میں نہیں لے جانا چاہئے تھا۔بطور کوچ عمر اکمل کے ساتھ چند سال کام کیا تاہم انہیں سمجھنا اور سمجھانا مشکل ہے کیونکہ وہ اپنی ماضی کرتا ہے ۔ عاقب جاوید نے الزام لگا یا کہ پانچ سال قبل سابق چیئر مین نے انہیں ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا تو وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے ان کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.