ارطغرل کی اداکارہ حلیمہ کی گٹار بجاتے ویڈیو وائرل ہوگئی

0 16

(اُردو نیوز) پاکستان میں ترک سیریز دیرلیش ارطغرل غازی سے شہرت پانے والی تر کش اداکارہ اسرا بیلگیچ کی گٹار بجاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔اسلامی تعلیمات پر مبنی ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا تاریخی و مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں پاکستان کے دو برانڈ کی ایمبیسڈر بننے والی تررک اداکار ہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنی باصلاحیت ہیں ، اسرا بیلگیچ نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ گٹار بجا رہی ہیں اور ساتھ میں ترک زبان میں گانا گنگنا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ترک ڈرامے کی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے حلیمہ سلطان سمیت دیگر ترکش فنکاروں کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو گیا ہے ، پاکستانی شائقین ترک فنکاروں اور ان کی نجی زندگی میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے فالو بھی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.