انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر کم ہوکر166.18روپے ہوگئی

0 8

کراچی (اُردونیوز) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر کم ہوکر166.18روپے ہوگئی جب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 10پیسے کم ہوگئی اور قیمت خرید مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.88روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر166.18روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت166.50روپے سے گھٹ کر166.40روپے ہوگئی ۔

- Advertisement -

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے برقرار رہی ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.