اکتوبر تک سکولوں کو بند رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے بارے فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہو گا وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا ٹویٹ

0 6

اسلام آباد (اُردو نیوز)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ7 ستمبر کی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہو گا، اکتوبر تک سکولوں کو بند رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کے روز اپنے ٹویٹ میں کیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ ان کے نام سے کئی جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے یہ خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ سکول اکتوبر تک بند رہیں گے، ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس7 ستمبر کو ہو گی جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ 15 ستمبر سے سکولوں کو کھولا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.