حکومت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

این سی او سی نے خصوصی نمبر جاری کردیا ، شہری کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کی تصویر 3336262ّ۔0335 پربھیجیں ، وفاقی وزیر اسد عمر

2 77

اسلام آباد (اُردو نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ، خصوصی نمبر بھی جاری کردیا گیا۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری جہاں کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتی دیکھیں تو اس کی تصویر فوری طور پر3336262’0335 پربھیجیں ، شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کریں اور ماسک نہ پہننے ، سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے اور پرہجوم مقامات پر کی جانی والی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر بھیج دیں۔
دوسری طرف پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاو میں تیزی دیکھی جارہی ہے ، جہاں اس وقت میں فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے807 نئے کیسز بھی سامنے آئے ، جس کے ساتھ ہی ملک بھرمیں کورونا سے متاثر ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوچکی ہے ، جب کہ اس وقت پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی ، تاہم اب تک کورونا کا شکار ہونے والے 3 لاکھ 14 ہزار 066 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
 
جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 806 تک پہنچ گئی ، صوبہ سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 45 ہزار 475 ہے ، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 016 ، صوبہ خیبرپختونخوا 39 ہزار 458 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 818، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 896 ، جب کہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 082 اورگلگت بلتستان میں یہ تعداد 4 ہزار 248 بتائی گئی۔
 

2 تبصرے
  1. saira کہتے ہیں

    Allah humen is bala se mehfooz rakhe

  2. RECIDIVI2 کہتے ہیں

    Thank you!!1

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.