ریا چکرورتی کے گھر پرنارکوٹس کنٹرول ٹیم کا چھاپہ، دو افراد گرفتار

0 10

ممبئی (اُردو نیوز) سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں رکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی ٹیم نے آج صبح ریا چکرورتی اور سیموئل میرانڈا کے گھر پر ایک ساتھ چھاپہ مارا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور سشانت کے ہاوس منیجر سیموئل میرانڈا کے ڈرگس سپلائر کے ساتھ رشتے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی پانچ رکنی ٹیم نے آج ریا چکرورتی اور سیموئل میرانڈا کے گھر پر ایک ساتھ چھاپہ مارا ہے۔
ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی ممبئی کے قریب سانتا کروز نامی علاقے میں واقع فلیٹ میں رہتے ہیں، جہاں جمعہ کی صبح این سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل این سی بی کی ٹیم نے سشانت سنگھ راجپوت کے ہائوس منیجر سیموئل میرانڈا کو ڈرگس سپلائی کرنے کے الزام میں ممبئی سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سیموئل میرانڈا ان ڈرگس کو ریا چکرورتی کے بھائی شووک کے پاس بھیجتے تھے جبکہ ڈرگس سپلائی کرنے کے الزام میں باندرا سے عبدالباسط پریہار اور اندھیری سے زید ولاترا کو شووک اور میرانڈا کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.