پینا کولاڈا

0 3

گرمی کے سخت دنوں میں آپ کے دن کو خوشگوار اور طبیعت کو بحال کرنے والا ٹھنڈا میٹھا مزے دار اور لاجواب مشروب جسے انناس کے رس، کٹے ہوئے ٹکڑوں، چینی اور کوکونٹ پائوڈر کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ اس کو پی کر نہ صرف آپ کی طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے بلکہ آپ کو بہترین توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔

 

 اجزاء

    • پائن ایپل جوسایک کپ
    • انناس کے ٹکڑےایک کپ
    • کوکونٹ پائوڈرایک کھانے کا چمچ
    • کریمدو عدد کھانے کے چمچ
    • چینیایک کھانے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • برفحسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں انناس کا رس ڈالیں اس میں انناس کے کٹے ہوئے ٹکڑے، کوکونٹ پائوڈر، کریم، چینی اور برف شامل کریں۔
  • بلینڈر چلا کر ان تمام اجزا کو یکجان کرلیں۔
  • ایک گلاس کو پہلے پانی میں ڈبوئیں اور پھر کوکونٹ پائوڈر میں۔
  • اب بلینڈر میں بنے ہوئے پینا کولاڈا کو گلاس میں انڈیلیں۔
  • ایک پلیٹ میں کٹے ہوئے انناس کے ٹکڑے، کریم اور کوکونٹ پائوڈر کے ساتھ رکھ کر پیناکولاڈا سے بھرے گلاس کو پیش کریں۔
  • ٹھنڈا، میٹھا، مزیدار پیناکولاڈا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے درج کریں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.