کچھ لوگ چاہتے ہیں فوج کیساتھ میرے تعلقات خراب ہوجائیں، عمران خان

0 11

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ فوج کیساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوجائیں، لیکن ہمارے پاس فوج کے ساتھ تنازع کی کوئی وجہ ہے اورنہ مستقبل میں اس کے کوئی آثارہیں، خارجی و داخلی معاملات پرعسکری قیادت سے کھل کربات ہوتی ہے۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ فوج کیساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوجائیں لیکن فوج کے ساتھ تنازع کی کوئی وجہ ہے اورنہ مستقبل میں اس کے کوئی آثارہیں۔

Urdu News, Latest News in Urdu,
Urdu News, Latest News in Urdu,

خارجی و داخلی معاملات پرعسکری قیادت سے کھل کربات ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ تعلقات اچھے اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔ قومی احتساب بیورو اپنے اندازمیں کام کررہا ہے۔

- Advertisement -

چاہتے ہیں نیب میگا اسکینڈلزکو بہترانداز سے منطقی انجام تک پہنچائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پربھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں،اے پی سی مصروفیت کا بہانا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز غیرملکی ٹی وی الجزیرہ کو انٹرویو میں بھی کہا کہ فوج حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں فوج کے ساتھ موجودہ حکومت کے شاندار تعلقات ہیں۔ کسی ایک ملک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے سے فلسطین کا مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔ اس مسئلے کا منصفانہ تصفیہ خود اسرائیل کے مفاد میں ہے، پاکستان میں میڈیا مکمل آزاد ہے یہاں تک کہ حکومت اور وزراء کو بھی اس سے تحفظ حاصل نہیں۔

جتنی ہماری حکومت کے خلاف میڈیا میں تنقید ہوئی ماضی میں ایسا نہیں ہوا۔ بعض مواقع پر تو ہمارے خلاف میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کو کسی کیمپ کا حصہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کیوں نہیں رکھ سکتے۔ ہمارا مستقبل چین کے ساتھ منسلک ہے جو دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے 62 ارب ڈالر کی لاگت کے اقتصادی راہداری منصوبہ کی شرائط میں ترمیم کیلئے چین کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات اس وقت پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی اور لوگوں کو غربت سے نکالنے کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل کی نسبت اس وقت امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔ افغانستان میں ہم امن کے شراکت دار ہیں۔ افغان جو اپنے لئے اچھا سمجھتے ہیں وہ ہمارے لئے بھی اچھا ہوگا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.