پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے

، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

0 67

پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے

 
راولپنڈی۔ (اردو نیوز) : وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے، ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،
 

بلاول بھٹو کے بیان کے مطابق نواز شریف نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ذاتی بیان دیا،

ہارے ہوئے جواری آپس میں بھی مخلص نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل کلیال میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
 

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی واثق قیوم بھی موجود تھے،

وفاقی وزیر نے ڈھوک میرا، بلال کالونی، کشمیر کالونی اور ستی ٹاون کے علاقوں میں گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں گیس فراہمی منصوے پر تقریباً تین کروڑ بیس لاکھ روپے لاگت آئے گی،
 
انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی سیاست پر نہیں بلکہ اصول اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا عوام کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے گزشتہ ادوار میں منتخب ہونے والے کو یہ پتہ نہیں کہ یہاں کتنی یونین کونسلز ہیں،
 
انہوں نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کیلئے جلد کمیونٹی سینٹر کا آغاز کیا جائے گا، اس کے علاوہ 44 کروڑ کی لاگت سے پانی کی سکیم بھی شروع کی جائے گی، ہم بلاتفریق ووٹ دینے والے اور نہ دینے والے سب کو برابری کے تحت سہولتوں کی فراہمی جاری رکھیں گے،
 
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کے مطابق نواز شریف نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ذاتی بیان دیا، بلاول کی بات سن کر حیرانگی ہوئی کہ اپوزیشن آپس میں بھی مخلص نہیں، انہوں نے کہا کہ 35 سال ملک کو لونٹے والوں کا احتساب ضرور ہوگا، پی ڈی ایم میں ہارے ہوئے جواری اکھٹے ہوگئے ہیں اور وہ ہمارے لئے کوئی چیلنج نہیں،
 
انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسا بدکردار اور نااہل شخص تین بار اس ملک وزیراعظم بن گیا اور ہر بار اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نااہل ہوا، انہوں نے کہا کہ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، پورا ٹبر چور ہے اور اس قبل بھی پرویز مشرف سے معاہدہ کرکے ملک سے فرار ہوئے،
 
انہوں نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان اور اس کی جماعت پر بھی حیرانگی ہوتی ہے، یہ جماعت جمیعت علمائے اسلام ہند تھی جس نے پاکستان بننے کی بھی مخالفت کی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ سب شیطان ہیں اور ان شیطانوں سے اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.