مسئلہ قبرص کا حل دو مملکتی ریاستوں میں ہی پوشیدہ ہے، وزیر خارجہ

جزیرے میں مساوی طور پر حاکمیت پر مذاکرات کرنے اور دو مملکتی حل کا حصول لازمی ہے

0 40

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے قبرص میں حاکمیت  کی مساوا ت پر مذاکرات کرنے اور دو مملکتی حل  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چاوش اولو نے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ایرتغرل اولو سے دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کرنے کے بعد  پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

ترک وزیر نے  مسئلہ قبرص کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  جزیرے میں مساوی طور پر حاکمیت پر مذاکرات کرنے اور دو مملکتی حل کا حصول لازمی ہے۔

یونان   کے ساتھ مشاورتی بات چیت جاری ہونے کا ذکر کرنے والے چاوش اولو نے  کہا کہ ہم ماہ جنوری کےد وران پہلا اجلاس منعقد کرنے کے لیے یونان  کو صلاح مشور ہ کی دعوت دیتے ہیں۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ ایرتغرل   نے  بھی بتایا کہ مسئلہ قبرص پر بین الامعاشرتی سلسلہ مذاکرات ختم ہو چکا ہے، فیڈریشن کا قیام زیر بحث نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.