سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، سینسر شپ عائد کرنے کی استدعا

ٹک ٹاک پرجو ہورہا ہے، اس کی اسلام اورہمارامعاشرہ اجازت نہیں دیتا، ٹک ٹاک پرلوگ غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، اس کی وجہ سے معاشرے میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں،درخواست گزار

0 17

پشاور(اُردو نیوز) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں ٹک ٹاک اور ان جیسی ایپ پر سینسر شپ عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست شہری عصمت عاصم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

 

urdu news tiktok

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پرجو ہورہا ہے، اس کی اسلام اورہمارامعاشرہ اجازت نہیں دیتا، ٹک ٹاک پرلوگ غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، اس کی وجہ سے معاشرے میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے فحاشی بڑھ رہی ہے، ٹک ٹاک اور ان جیسی ایپ پر سینسرشپ عائدکی جائے۔یاد رہے پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے غیراخلاقی مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا

 

پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی جانب سے غیراخلاقی مواد کو ہٹانے سے متعلق حالیہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا تھا کہ مواد کی نگرانی کے لیے مضبوط اور معتدل طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد تک رسائی نہ ہوسکے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.